چین نے جعلی آئی فون x مارکیٹ میں متعارف کرادیا ، قیمت اصلی فون سے 10 گنا کم ، ایپل کمپنی پریشان

102

شنگھائی (سٹوری ٹوڈے ) آئی فون X کی مارکیٹ میں فروخت سے پہلے ہی چینی کمپنی نے بالکل اس جیسا اور اسی نام سے جعلی فون متعارف کرادیا جس کی قیمت آئی فون X سے دس گنا کم ہے ۔ ایپل کمپنی کے آئی فون X کی قیمت 999 امریکی ڈالر ہے جبکہ یہ چینی آئی فون X صرف 100 ڈالر میں فروخت ہورہا ہے ۔ یہ جعلی آئی فون X ایپل کمپنی کےلیے کسی جھٹکے سے کم نہیں ۔ آئی فون X نومبر میں مارکیٹ میں آنا ہے اور اس کی لانچنگ کے ساتھ ہی چینی کمپنی نے اس کی کاپی کامیابی سے تیار کرلی ہے ۔ یہ جعلی فون ، اصلی آئی فون کے مارکیٹ میں آنے سے پہلے سے ہی صارفین تک پہنچ گیا ہے ۔ چینی میڈٰیا کے مطابق آئی فون کی یہ کاپی مقامی کمپنی ” گوفون” نے متعارف کرائی ہے جو اس سےپہلے بھی آئی فون کی کاپیاں تیار کرتی رہی ہے ۔ آئی فون کی اس کاپی کے فیچرز اگرچہ اصلی فون والے نہیں لیکن یہ دکھائی دینے میں بالکل آئی فون جیسا ہی ہے ۔
آئی فون کی کاپی کے فیچرز اس طرح ہیں ۔
فون کی سکرین 5.5 انچ سکرین ہے ، ڈسپلے 1280×720 HD ، 1GB of RAM ، انٹرنل میموری 16GB ، 8MP main camera ، اور 2MP front camera ہے ۔ اسی طرح 3G connectivity کا حامل ہے ۔
اس کے مقابلے میں اصلی آئی فون کے فیچرز کی تفصیل یہ ہے ۔
فون کی سکرین 5.8 انچ سکرین ہے ، ریزولوشن 2436×1125 pixels ، انٹرنل میموری 256GB 3GB of RAM, ، ، 12MP main camera, ، 7MP front camera ، 4G connectivity ۔ اس فون کے نمایاں فیچرز ہیں ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.