واٹس ایپ ’لائیو لوکیشن‘ فیچر کی جانچ شروع کر دی

49

واٹس ایپ اپنے صارفین کی دلچسپی کو برقرار رکھنے اور ان کی سہولت کے لیے روز بروز نئے فیچر متعارف کروا رہا ہے اور اسی لیے اب واٹس ایپ نے نئے فیچر ‘لائیو لوکیشن’  کی جانچ شروع کر دی ہے جس کے ذریعے کوئی صارف اپنی لوکیشن دوستوں سے شیئر کر سکے گا۔

یہ فیچر فی الوقت کچھ صارفین کو دیا گیا ہے تاہم جانچ کا عمل مکمل ہونے کے بعد یہ ’گوگل اینڈرائڈ’ اور ’ایپل آئی او ایس’ دونوں کے صارفین کو دے دیا جائے گا۔واٹس ایپ نے گزشتہ روز اپنے آفیشل بلاگ پر اس فیچر کا اعلان کیا اور لکھا کہ اس کی مدد سے صارفین کسی دوست یا گروپ میں موجود تمام لوگوں کی لوکیشن کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ اگر آپ کا کوئی دوست ایک جگہ سے دوسری جگہ چلا جائے اور اس کا پیغام موصول نہ ہو تو آپ لائیو لوکیشن کے ذریعے یہ جان سکیں گے کہ آپ کا دوست اس وقت کہاں موجود ہے۔

یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لئے کار آمد ہوگا جو کاروباری مصروفیت کے باعث زیادہ تر گھر سے باہر رہتے ہیں۔ واٹس ایپ کے ترجمان کے مطابق یہ فیچر استعمال کرنے سے صارف کی موجودہ جگہ آسانی سے پتہ چل سکتی ہے اور یہ فیچر دوست و احباب کی پریشانی ختم کردے گا۔ساتھ ہی اس فیچر کے لئے پرائیویسی سہولت بھی فراہم کی ہے یعنی صارفین چاہیں تو اس آپشن کو استعمال کریں یا صرف چند دوستوں کے لئے مخصوص کردیں۔

فی الحال اس فیچر کو آزمائشی طور پر واٹس ایپ کے چند اکاؤنٹ میں جاری کیا ہے جبکہ جلد ہی پوری دنیا کے صارفین کے لئے یہ فیچر دستیاب کر دیا جائے گا۔

loading...
1 تبصرہ
  1. today's price کہتے ہیں

    I’m impressed, I have to admit. Rarely do I come across a
    blog that’s both equally educative and engaging, and without a doubt, you have hit the nail on the head.
    The problem is something that too few men and women are
    speaking intelligently about. I’m very happy that I
    found this in my hunt for something concerning this. https://goldprice.com

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.