آئی فون ایکس کے لیے دنیا بھر میں لمبی قطاریں

47

آئی فون ایکس (10) کو دنیا کے مختلف ممالک میں تین نومبر سے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا اور ہزاروں افراد اس کے لیے کئی روز سے مختلف شہروں کے ایپل اسٹورز کے سامنے کئی روز سے قطاریں بنائے کھڑے تھے۔

سنگاپور سے لے کر سان فرانسسکو تک، ہر جگہ سیکڑوں افراد قطاروں میں کھڑے اس فون کو خریدنے میں سبقت لے جانا چاہتے تھے۔ستمبر میں متعارف کرائے جانے کے بعد اسے نومبر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا اور یہ ایپل کا کئی برسوں بعد ہونے والے مکمل ری ڈیزائن آئی فون ہے، جس میں لگ بھگ ایج ٹو ایج اسکرین، چہرے شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی، اگیومینٹڈ ٹیکنالوجی اور بہت کچھ نیا دیا گیا ہے۔دنیا کے بیشتر ممالک میں اسے جمعہ کی صبح آٹھ بجے (وہاں کے مقامی وقت کے مطابق) فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

اس لحاظ سے سب سے پہلے آسٹریلیا میں لوگوں کو اس فون کو خریدنے کا سب سے پہلا موقع ملا۔تو یہاں دنیا بھر میں ایپل اسٹور کے سامنے ہجوم اور فونز خریدنے والوں کو دیکھیں۔

آسٹریلین شہر سڈنی میں لوگوں کو سب سے پہلے یہ ڈیوائس خریدنے کا موقع ملا مگر اس کے لیے انہیں کئی گھنٹے قطار میں ضرور لگنا پڑا — اے ایف پی فوٹو

ایمسٹرڈیم میں آئی فون ایکس خریدنے کے لیے قطار میں لگے افراد — اے ایف پی فوٹو

— AFP or لندن میں مارکو وائٹ جونیئر کو لمبی قطار میں سب سے پہلے ایپل اسٹور میں جاکر آئی فون ایکس کو خریدنے کا موقع ملا— اے ایف پی فوٹو

ہانگ کانگ میں آئی فون ایکس خریدنے کے لیے لگی لمبی قطار — اے ایف پی فوٹو

loading...

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.