جسٹن ٹروڈو کی آفریدی کیلئے تعریفی اسناد

41

اسلام آباد (سٹوری ٹوڈے)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈرشاہد آفریدی کی تعلیم اور صحت سمیت دیگرفلاحی اور سماجی خدمات کو سراہا۔کینیڈا کے شہر وینکوور میں اسلامک ریلیف کینیڈا نامی تنظیم کی جانب سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے لیے ایک فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دل کھول کر

عطیات دیئے۔اس موقع پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بوم بوم آفریدی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تعریفی خط بھی لکھا جس میں انہوں نے آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک ریلیف کینیڈا کے سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنر میں آپ کو خوش آمدید کہنا میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔ٹروڈو نے اپنے خط میں کینیڈا کی کامیابی کا راز تمام مذاہب کے لوگوں کو حاصل مکمل آزادی کو قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہاں کے شہری مسلم کمیونٹی سمیت تمام کمیونیٹیز کے لوگوں کے ساتھ مل کر ہر ایک کی بہتری کیلئے کام کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اس فنڈ ریزنگ کا مقصد پاکستان کے علاقے کوہاٹ میں بچوں کیلئے اسپتال کا قیام ہے جو شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ’’ہوپ ناٹ آؤٹ‘‘ کے سلوگن کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔شاہد آفریدی نے اس پذیرائی اور اپنی فاؤنڈیشن کے وژن کی حمایت پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا شکریہ ادا کیا۔ لالہ نے اس حوالے سے دل کھول کر عطیات دینے پر کینیڈین، پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کا بھی تہہ دل سے شکریہ اداکیا

loading...

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.