دبئی میں سحری پہنچانے کے لئے ڈرون سروس متعارف کروادی گئی

29

دبئی(سٹوری ٹوڈے) متحدہ عرب امارات میں اب رمضان المبارک کے دوران سحری کے لوازمات کی گھروں پر ترسیل کے لئے روایتی ذرائع کے بجائے ڈرون کا استعمال کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی کی ایک نجی کمپنی نے شہریوں کو سحری پہنچانے کیلیے انوکھا انداز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب شہریوں کو ان کے دروازے پر سحری کے لوازمات کی ترسیل کے لیے روایتی طریقے جیسے موٹر سائیکل یا گاڑی کے بجائے ڈرو ن استعمال کیے جائیں گے۔ 8 بیٹریوں والے یہ ڈرون 10کلوگرام تک وزنی سحری پیکیج لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔دبئی میں زیادہ تر افراد غیر مقامی ہیں جو روزگار کی غرض سے یہاں رہائش پذیر ہیں جن میں اکثریت بھارت اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسلمانوں کی ہے جن کیلیے علی الصبح سحری کی تیاری دشوار کام ہوتا ہے جبکہ وقت کی قلت کے باعث سحری کیلیے باہر جانا بھی ممکن نہیں رہتا اس لیے اکثر لوگ تیار سحری آرڈر کرتے ہیں تاہم اس کی بروقت ترسیل میں بھی ایک مشکل مرحلہ تھی جسے ڈرون کے ذریعے حل کرلیا گیا ہے۔

loading...

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.