پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کا پہلاروز بارش کی نظر

13

ڈبلن (سٹوری ٹوڈے)پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ڈبلن میں آج سے شروع ہونے والا تاریخی ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا،دن کے آغاز سے ہی ہونے والی بارش نے ٹاس بھی نہ ہونے دیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے شروع ہونا تھا تاہم میچ سے قبل ہی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکاا ب میچ کے دوسرے دن 98 اوورز کا کھیل ہوگا۔

خیال رہے محکمہ موسمیات نے 11 مئی سے 14 مئی تک ڈبلن میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، میچ متاثر ہونے اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کو بھاری خسارے کا خدشہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.