”پہلے اس کا ایڈز کا ٹیسٹ کرو اور پھر۔۔۔“ سنی لیونی نے بالی ووڈ کے کس معروف اداکار کا ایڈز کا ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کیا؟

124

نئی دہلی : فحش فلموں کی سابق اداکارہ سنی لیونی نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں اور اب تک متعدد فلموں کے علاوہ کئی آئٹم سانگز کا حصہ بن چکی ہیں۔

آج وہ اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہی ہیں اور اس موقع پر ایک ایسا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ بھارت بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ سنی لیونی نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز مہیش بھٹ کی فلم ”جسم 2“ سے کیا تھا جس میں وہ رندیپ ہودا کیساتھ نظر آئیں۔

اس فلم میں رندیپ ہودا اور سنی لیونی نے کئی بولڈ مناظر بھی فلمائے اور بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایسے مناظر عکس بند کروانے سے پہلے سنی لیونی نے رندیپ ہودا کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کا مطالبہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق سنی لیونی نے ایسا اس لئے کیا کیونکہ وہ جاننا چاہتی تھیں کہ رندیپ ہودا کو کوئی بیماری بالخصوص ایڈز تو نہیں ہے۔

Image result for randeep hooda sunny

دوسری جانب سنی لیونی کے شوہر ڈینیل ویبر نے ہمیشہ ایسی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ سنی لیونی نے کبھی ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ سنی لیونی ’ایک پہیلی لیلا، ون نائٹ سٹینڈ، جسم 2، راگنی ایم ایم ایس 2، جیک پاٹ‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.