نواز شریف کا انٹرویو چھاپنے والے سرل المیڈا کی سابق وزیراعظم کیساتھ ایسی تصویر منظرعام پر آ گئی کہ نیا ہنگامہ برپا ہو گیا،

19

لاہور :(سٹوری ٹوڈے) سابق وزیراعظم نواز شریف نے صحافی سرل المیڈا کو ملتان ائیرپورٹ پر انٹرویو دیا جس نے پاکستان کے علاوہ عالمی سطح پر بھی کھلبلی مچا رکھی ہے لیکن اب دونوں کی ایک ایسی تصویر بھی منظرعام پر آ گئی ہے کہ ایک نیا ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں سرل المیڈا اور نواز شریف کو کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم یہ تصویر کس موقع پر اور کہاں لی گئی؟ اس بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔

جیسے ہی یہ تصویر سامنے آئی تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراءسامنے آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بلال کھوسہ نامی ایک صارف نے لکھا ”پٹواریو یہ ہے سپاہی مقبول حسین جس نے انڈیا میں اپنی زبان تو کٹوا دی مگر اپنی دھرتی ماں کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا۔ ایک نواز شریف ہے جو کرسی کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے“

عماد خان نے لکھا ”لوہے کی بھٹیوں سے لے کر لندن فلیٹ تک کا سفر اس پاک دھرتی کی مرہون منت ہے۔ کیا عجیب ملک ہے ہمارا ڈاکو راج کر رہے ہیں اور ہیروز علاج کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے سسک سسک کر مر رہے ہیں۔ ساری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بننے والے کو اگر سزا نہ دی گئی تو تین بار وزیراعظم رہنے والے اس غدار کے سینے میں کئی قومی راز ہوں گے جو یہ اپنے بچاﺅں کیلئے کسی کو بھی دے سکتا ہے“

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.