’ویرے دی ویڈنگ‘ کا پہلے ہی دن کمائی کا ریکارڈ

37

چار سہیلیوں اور ان کی شادی کے مسائل کے گرد گھومنے والی اس فلم کو بھارت سمیت دنیا بھر میں یکم جون کو ریلیز کیا گیا تھا۔

بولڈ اور قابل اعتراض ڈائلاگ کی وجہ سے ’ویرے دی ویڈنگ‘ کو پاکستان میں نمائش کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔’ویرے دی ویڈنگ‘ کی مرکزی اداکارائیں اگرچہ کرینہ کپور اور سونم کپور ہیں، تاہم فلم میں ان کی دیگر 2 سہیلیوں سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانی کے بھی اہم کردار ہیں۔ان چاروں سہیلیوں کا تعلق دہلی سے ہوتا ہے، جنہیں شادی کی تیاریوں کے دوران نشیب و فراز کا سامنا رہتا ہے۔

Image result for veere di wedding

ولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ’ویرے دی ویڈنگ‘ نے پہلے دن 10 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے کماکر رواں برس پہلے ہی دن سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیسری فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

اس فلم سے قبل رواں برس پہلے ہی دن سب سے زیادہ پیسے ٹائیگر شروف کی فلم ’باغی 2‘ نے کمائے تھے، اس فلم نے پہلے ہی دن 25 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بٹوری تھی۔

سال 2018 میں پہلے ہی دن دوسرے نمبر پر کمائی کرنے والی فلم ’پدماوت‘ ہے، جس نے 19 کروڑ روپے سے زائد پیسے کمائے تھے۔

Image result for veere di wedding

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.