نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی خوشی کا منبع کیا ہے؟ اس سوال پر اب تک سینکڑوں تحقیقات ہو چکی ہیں مگر پھر بھی کوئی حتمی جواب سامنے نہیں آ سکا۔ اب ایک نئی تحقیق میں امریکہ کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جنسی عمل انسان کو خوشی مہیا کرنے کا سامان کرتا ہے۔ جو شخص جتنا زیادہ جنسی عمل سے گزرتا ہے وہ اتنا ہی زیادہ خوش رہتا ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق کے لیے یو ایس جنرل سوشل سروے سے 16ہزار سے زائد امریکی مردوخواتین کا ڈیٹا حاصل کرکے اس کا تجزیہ کیا ہے۔ نتائج کے مطابق کنوارپن یا جماع سے اجتناب برتنا انسانی خوشی پر کسی بھی انداز سے اثرانداز نہیں ہوتا۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ جو خواتین مہینے میں ایک دفعہ یا اس سے کم اپنے شوہر کے پاس جاتی ہیں ان میں خوشی کا لیول انتہائی کم ہوتا ہے۔ اس کے برعکس جو مرد مہینے میں ایک بار یا اس سے کم جنسی عمل سے گزرتے ہیں ان میں خواتین کی نسبت خوشی کا لیول زیادہ ہوتا ہے، اور جوں جوں مباشرت کی مقدار بڑھتی جاتی ہے مردوخواتین کی خوشی کا لیول بھی بڑھتا جاتا ہے۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 40سال سے کم عمر کے امریکی ہفتے میں ایک بار، جبکہ اس سے زائد عمر کے امریکی مہینے میں 2سے 3بار مباشرت کرتے ہیں۔ سروے میں معلوم ہوا ہے کہ صرف 6فیصد لوگ ہفتے میں تین بار مباشرت کرتے ہیں۔ سروے میں شامل 40سال کی عمر سے زائد خواتین میں سے 50فیصد سے زیادہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال کے دوران ایک بار بھی جماع نہیں کیا جبکہ مردوں میں یہ شرح 20فیصد تھی۔