تحریک انصاف کی پرویز الٰہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کی تجویز، ذرائع

20

اسلام آباد: تحریک انصاف نے پنجاب میں مضبوط اسپیکر اسمبلی لانے کے لیے چوہدری پرویز الٰہی کا نام تجویز کردیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں سادہ اکثریت کا دعویٰ کرنے کے بعد اب صوبے میں حکومت سازی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں اور اس کے لیے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سمیت دیگر عہدوں کے لیے مشاورت کا عمل تیزہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف نے پنجاب میں مضبوط اور تجربہ کار شخصیت کو اسپیکر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے چوہدری پرویز کو اسپیکر بنانے کی تجویز کی تائید کردی ہے اور اب لیگی رہنما کی رضا مند پر انہں اس منصب پر لایا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.