ڈولفن فورس کے اہلکارنے موٹرسائیکل سوار لڑکی کا ہاتھ پکڑلیا اور پھر۔ ۔ ۔

35

لاہور: پولیس کا کام ہے مدد آپ کی ، یہ اعلان توآپ نے سن ہی رکھا ہوگا لیکن اس کا عملی مظاہرہ ڈولفن فورس نے کردکھایا۔

تفصیل کے مطابق ڈولفن فورس کے دو اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ مغل پورہ کے علاقے میں سڑک پر دو خواتین کی موٹرسائیکل میں کوئی خرابی آگئی اور وہ ازخود چلنے کے قابل نہ رہی ، جس پر ڈولفن فورس کے اہلکار وں نے انہیں یوں پریشانی میں چھوڑ دینے کی بجائے مدد کی ٹھانی اور خاتون ڈرائیور کا ہاتھ پکڑا اور کھینچ کر منزل کی طرف رواں دواں ہوگئے۔

سڑک پر چلتے ہوئے کسی نے ڈولفن اہلکار وں کی ویڈیو بنالی جس میں دونوں موٹرسائیکلیں منزل کی طرف رواں دواں ہیں اور ڈولفن فورس کے اہلکارکو خاتون کا ہاتھ پکڑے دیکھاجاسکتاہے ۔ ویڈیو دیکھئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.