’کرسٹیانو رونالڈو نے باتھ روم میں میرا ریپ کیا اور ۔۔۔‘ خاتون ماڈل نے دنیا کے معروف ترین فٹ بالر پر انتہائی شرمناک الزام لگادیا، ہنگامہ برپاہوگیا

74

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)پرتگال کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانورونالڈو پر ایک امریکی خاتون ماڈل نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 34سالہ کیتھرین مے یورگا نامی اس خاتون ، جو اب ماڈلنگ چھوڑ کر ٹیچنگ کے شعبے سے وابستہ ہو چکی ہے، نے بتایا ہے کہ ”کرسٹیانو رونالڈو نے مجھے 13جون 2009ءکو امریکی شہر لاس ویگاس کے ’پامز ہوٹل‘ کے ایک باتھ روم میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جب وہ میرے پیچھے آیا اور مجھے دبوچ کر جنسی زیادتی کرنے لگا تو میں نہیں نہیں چلاتی رہی لیکن وہ نہیں رکا۔ مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد وہ مجھ سے کہنے لگا کہ ’سوری، عام طور پر میں ایک شریف انسان ہوں‘۔“

Image result for cristiano ronaldo scandal

کیتھرین مے یورگا کا مزید کہنا تھا کہ ”میں نے واقعے کے فوری بعد پولیس کو رپورٹ کی تھی تاہم بعد میں کرسٹیانو نے مجھے 3لاکھ 75ہزار ڈالر دے دیئے اور ہمارے درمیان معاہدہ طے پایا کہ میں کبھی اس کے خلاف الزامات کو منظرعام پر نہیں لاﺅں گی۔تاہم اب میں اس معاہدے کو ختم کرنا چاہتی ہوں۔کیونکہ اس واقعے کی وجہ سے میں شدید ذہنی دباﺅ کا شکار ہوں۔ میری ذہنی حالت ایسی ہو چکی ہے کہ اکثر میں خودکشی کے متعلق بھی سوچتی ہوں۔“دوسری طرف کرسٹیانو رونالڈو نے ان الزامات کو جھوٹی خبر قرار دے دیا ہے۔ اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں رونالڈو نے کہا ہے کہ ”وہ لوگ میرا نام استعمال کرکے شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ عام سی بات ہے۔“ رونالڈو کے وکیل کا کہنا ہے کہ ”ہم جرمنی کے جریدے ڈرسپیگیل کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے جس نے کیتھرین مے یورگا کا ان الزامات پر مبنی انٹرویوشائع کیا۔“

Image result for kathryn mayorga

Image result for cristiano ronaldo scandal

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.