ہریتھک کو بھی ’می ٹو‘ مہم کے تحت سزا دی جائے، کنگنا رناوت

27

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ہدایت کار وکاس بہل کی طرح ہریتھک روشن کو بھی ’می ٹو‘ مہم کے تحت سزا دی جانی چاہیے جو بیوی کے ہوتے ہوئے غیرلڑکیوں کے ساتھ گھومتے پھرتے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں کنگنا رناوت نے ’’می ٹو‘‘ مہم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت کار وکاس بہل کے ساتھ جو کچھ ہوا بالکل ٹھیک ہے، ہماری انڈسٹری میں اب بھی بہت سے لوگ موجود ہیں جو خواتین کے ساتھ بہت بری طرح پیش آتے ہیں اور ان سے بدسلوکی کرتے ہیں اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں ایسے لوگوں کو سزا ملنی چاہیے اور ان میں سے ایک ہریتھک روشن ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہریتھک اپنی بیوی کے ہوتے ہوئے بھی دوسری لڑکیوں  کے ساتھ گھومتے پھرتے تھے، یہاں لوگ اپنی بیویوں کو ٹرافی کی طرح رکھتے ہیں اور نوجوان لڑکیوں کے ساتھ گھومتے ہیں، اداکار ہریتھک روشن کو  بھی ’’می ٹو‘‘ مہم کے تحت سزا ملنی چاہیے اور لوگوں کو ان کے ساتھ کام  نہیں کرنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.