’مجھے ایک بھوت نے شادی کرنے کی پیشکش کی اور ساتھ ہی۔۔۔‘ بھوت کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے والی نوجوان لڑکی نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی

33

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر لوگ بھوت پریت پر یقین نہیں رکھتے لیکن ایک برطانوی لڑکی نے اس حوالے سے ایسا حیران کن انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر حیرت کی انتہاءنہ رہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی شہر برسٹل کی 30سالہ امیتھائسٹ ریلم نامی اس لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کا9ماہ سے ایک بھوت کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے۔ وہ دونوں کئی بار جنسی تعلق بھی استوار کر چکے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ امیتھائسٹ کا دعویٰ ہے کہ اس کا بھوت محبوب اسے شادی کی پیشکش بھی کر چکا ہے۔

امیتھائسٹ کا کہنا ہے کہ یہ بھوت برطانوی علاقے سمرسیٹ کے قصبے ووکی ہول کی غاروں میں رہتا ہے اور وہیں اس کی اس بھوت کے ساتھ پہلی ملاقات ہوئی تھی۔پہلے کچھ عرصہ تک میں صرف اسے محسوس کر سکتی تھی لیکن اب میں اس کی آواز بھی سن سکتی ہوں۔اس کی آواز بہت پیاری ہے، گہری، حقیقی اور جنسیت سے بھرپور۔ جب اس نے مجھے شادی کی پیشکش کی تو وہ گھنٹوں پر نہیں جھکا، کیونکہ بھوتوں کے گھٹنے ہوتے ہی نہیں۔بس غار میں اس کی آواز گونجی ’کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟‘ ‘

امیتھائسٹ نے مزید بتایا کہ ”اس صورتحال کی وضاحت کرنا مشکل ہے تاہم اس کے الفاظ ابھی تک میرے دماغ میں گونجتے ہیں۔میں نے جواب میں ’ہاں‘ کہا۔ اب میں اس کے ساتھ شادی کی تیاری کر رہی ہوں۔ میں اس بھوت کے ساتھ جنسی تعلق بھی استوار کر چکی ہوں اور بھوت کے ساتھ یہ تجربہ کسی حقیقی مرد کے ساتھ جنسی تعلق استوارسے زیادہ بہتر تھا۔ اس کے ساتھ پہلی بار جنسی تعلق قائم کرنے کے بعد ہی مجھے اس سے محبت ہو گئی تھی۔“

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.