شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کا بوسہ لیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ، صارفین نے ہنگامہ برپا کر دیا

107

لاہور :پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکے گھے کچھ دن قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام جوڑے نے اذہان رکھا ہے تاہم 15 نومبر کو ثانیہ مرزا کی سالگرہ تھی جس دن وہ 32 سال کی ہو گئی ہیں اور اس دن کو بھی جوڑے نے بھر پور انداز میں منایا ۔ سالگرہ کے موقع پر بنائی گئی ایک تصویر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی تو ہنگامہ برپا ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کی سالگرہ مناتے ہوئے ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی جس میں ایک طرف کھلاڑی بیٹھے ہیں جبکہ دوسری جانب ایک خاتون ہیں اور دونوں مل کر ثانیہ مرزا کے گال پر بوسہ لے رہے ہیں تاہم درمیان میں ثانیہ مرزا مسکرا رہی ہے جو کہ فیملی کے آپس میں محبت کا مظہر ہے ۔شعیب ملک نے یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو پیغامات کا طوفان برپا ہو گیا اور صارفین نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کرنا شروع کر دیا ۔اس صارف نے جوڑے کو مشور ہ دیتے ہوئے کہا کہ ” عوامی سطح پر ایسی حرکتیں نہیں کرتے ۔“

اس صارف نے شعیب ملک کے ساتھ شرارت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ملک بھائی پیار پیار میں گلا دبا رہے ہیں‘‘۔

ان صاحب نے سب سے انوکھا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شعیب بھائی اب ہم کہہ سکتے ہیں کہ انڈیا والے اور پاکستان والے بھائی بھائی ہیں ۔“

جہاں تنقید کا سلسلہ جاری ہے وہیں صارفین جوڑے کیلئے نیک خواہشا ت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد بھی د ے رہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.