افغان صوبے ہرات میں طالبان کا حملہ، انٹیلی جنس چیف ہلاک

3

افغانستان کے صوبے ہرات کے انٹیلی جنس چیف طالبان کے حملے میں ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق ہرات انٹیلی جنس چیف میجر متین طالبان کے دو دھڑوں کے درمیان لڑائی کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچ رہے تھےکہ گھات لگائے طالبان کا نشانہ بن گئے۔طالبان کے سیکیورٹی قافلے پر حملے میں انٹیلی جنس چیف ہلاک ہو گئے۔یاد رہے کہ ہرات کے ضلع شندند میں گزشتہ روز طالبان گروپوں کے درمیان لڑائی جاری تھی جس میں 35 طالبان جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔دوسری جانب افغان صوبے غزنی کے غیرو ضلع میں امریکی فضائی حملے میں 12 جنگجو مارے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.