متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کی شادی کی تاریخ بھی مقرر ہوگئی، لڑکا کون ہے؟

24

ممبئی : بالی ووڈ کی متنازعہ ترین اداکارہ راکھی ساونت نے بھی شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان کی شادی 31 دسمبر کو بھارت کے سوشل میڈیا ’سٹار‘ دیپک کلال کے ساتھ ہوگی۔ راکھی ساونت کو تو ہر کوئی جانتا ہے لیکن دیپک کے بارے میں شاید پاکستانی اتنا زیادہ نہ جانتے ہوں، تو ان کے تعارف کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ موصوف پاکستان کے ناصر خان جان سے بھی چار ہاتھ آگے ہیں۔

راکھی ساونت کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا دعوت نامہ شیئر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے معلومات دی ہیں۔ انہوں نے اپنے کارڈ میں اعلان کیا ہے کہ وہ 31 دسمبر 2018 کو امریکی شہر لاس اینجلس میں 5 بج کر 55 منٹ پر دیپک کلال کے ساتھ شادی کریں گی۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے تصدیق کیلئے راکھی ساونت سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کے ہونے والے شوہر امریکہ میں شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آخر انہیں دیپک کلال میں ایسا کیا نظر آیا جو وہ شادی کیلئے تیار ہوگئیں تو راکھی ساونت نے کہا کہ دیپک ایک شائستہ شخص اور اچھی روح ہیں، تو میں نے سوچا کہ کیوں نہیں ۔ میں نے سوچا کہ آج کل ہر کوئی شادی کر رہا ہے تو مجھے بھی کر ہی لینی چاہیے۔

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کہیں وہ شادی کا پرینک تو نہیں کر رہیں تو راکھی ساونت نے کہا کہ اس بار وہ سنجیدہ ہیں اور لوگوں کو بھی اس بار ان کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.