جوتے میں موبائل چھپا کر ماڈل کے ساتھ شرمناک کام کرنے والے رنگے ہاتھوں گرفتار

46

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں جوتے میں موبائل چھپا کر لڑکیوں کی شرمناک ویڈیوز بنانے والے ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق نتھاوت وونگریتانکورنچے نامی ملزم نے جوتے میں جگہ بنا کر اس میں موبائل فون چھپا رکھا تھا۔ وہ لڑکیوں کے قریب جا کر کھڑا ہو جاتا ہے اور پاﺅں آگے بڑھا کر ان کی سکرٹ کے نیچے سے ان کی شرمناک ویڈیوز اور تصاویر بنا لیتا۔ گزشتہ روز اس نے تھائی شہر فتھوموان کے ایک فیشن شو کے دوران21سالہ تھائی نژاد برطانوی ماڈل پیٹریشا تنچانوک گڈ کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی جس نے اس کے جوتے میں بنے ہوئے سوراخ میں چھپے کیمرے کو بھانپ لیا اور سکیورٹی گارڈ بلا لیے۔

رپورٹ کے مطابق گارڈز نے جب 40سالہ نتھاوت کو پکڑ کر اس کے جوتے چیک کیے تو ان میں واقعی ایک موبائل فون چھپایا گیا تھا۔ اس انکشاف پر گارڈز نے پولیس کو بلا لیا اور ملزم کو اس کے حوالے کر دیا۔ پیٹریشا نے پولیس کو بتایا کہ ”فیشن شو میں جب وقفہ ہوا تو یہ شخص میرے قریب آ کر کھڑا ہو گیا اور ایک ٹانگ آگے بڑھا کر میری ٹانگوں کے بہت قریب کر دی۔ اس پر مجھے شک ہوا اور میں نے اس کے جوتے کی طرف بغور دیکھا تو مجھے اس میں ایک سوراخ نظر آ گیا، جس پر میں نے سکیورٹی والوں کو بلا لیا۔“ پولیس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ وہ کافی عرصے سے لڑکیوں کی فحش ویڈیوز بنا رہا تھا۔ وہ جعلی صحافی بن کر فیشن میں گھسنے میں کامیاب ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق ملزم کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں جرم ثابت ہونے پر اسے 10سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.