پی ایس ایل ٹیم کے مالک علی ترین نے اپنی ٹیم کیلئے چار نام شارٹ لسٹ کرلئے

9

پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کے مالک علی ترین نے اپنی ٹیم کے لئے 4 نام شارٹ لسٹ کرلئے۔پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹیم ملتان کے ساتھ 4 نام ’’ملتان ملنگز‘‘، ’’ملتان جنوبیز‘‘، ’’ملتان سینٹس‘‘ اور ملتان بہادرز تجویز کئے ہیں اور شائقین سے ان میں سے ایک نام کے حوالے سے رائے مانگی ہے۔

اس سے قبل انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہم اپنی ٹیم کے نام کے ساتھ ملتان برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاہم ملتان سلطان والے نام میں سے سلطان کو تبدیل کرسکتے ہیں۔ علی ترین نے پرستاروں سے کہا تھا کہ وہ ایسانام تجویز کریں جو جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرتا ہو۔

واضح رہے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی بولی لاہور میں ہوئی جس میں علی ترین کامیاب بڈز ٹھہرے اور انہوں نے 7 سال کے لئے چھٹی ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کر لئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.