بندر کے ساتھ جنسی حرکات کرنے والی عرب خاتون کو 3 برس قید کی سزا سنادی گئی

59

قاہرہ : مصر کی عدالت نے بندر کو جنسی ہراساں کرنے والی 25 سالہ خاتون کو تین سال قید کی سزا سنادی ہے

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر منصورہ کی مقامی عدالت نے 25 سالہ بسمہ احمد نامی خاتون کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔ خاتون پر الزام تھا کہ اس نے سرعام ایک بندر کے جنسی جذبات ابھارے اوراس کے ساتھ فحش حرکات کیں۔

مذکورہ خاتون کو اکتوبر میں 90 سیکنڈ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں نیل شہر میں پالتو جانوروں کی دکان میں خاتون کو بندر کے ساتھ فحش حرکات کرتے اور اس دوران ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے اردگرد لوگوں کاہجوم بھی موجود ہے۔ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل آیا تھا۔

عدالت میں سماعت کے دوران خاتون نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بندر کے ساتھ کوئی غیر اخلاقی حرکت کرنے کی نیت نہیں تھی بلکہ وہ تو بندر کو گدگدی کر رہی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.