انتہائی شرمناک ایجاد، سائنسدانوں نے فحش فلموں کی اداکاراﺅں کی کاپیاں تیار کرلیں

31

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز امریکی شہر لاس ویگاس کے ہارڈ راک ہوٹل اینڈ کیسینو میں ایک شرمناک میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایسی چیز بھی نمائش کے لیے رکھی گئی کہ آدمی سن کر ہی شرم سے لال ہو جائے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ’2019ءاے وی این اڈلٹ انٹرٹینمنٹ ایکسپو‘ (2019 AVN Adult Entertainment Expo)نامی میلے میں ہر سال کی طرح فحاشی کا ہر طرح کا سامان موجود تھا، تاہم اس سال کی خاص بات یہ تھی کہ اس میلے میں اس بار فحش فلموں کی مختلف اداکاراﺅں کی شکل کے جنسی روبوٹس بھی رکھے گئے تھے۔ یہ روبوٹ ہو بہو ان فحش اداکاراﺅں کی نقل تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس بار اس میلے میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پر جنسی تعلقات کا الزام عائد کرنے والی فحش اداکارہ سٹارمی ڈینیئلز سمیت سینکڑوں اداکارائیں شامل ہوئیں اور سب نے اپنی اپنی شکل کے روبوٹس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ چند دن قبل سٹارمی ڈینیئلز نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے اس میلے میں شرکت کی اطلاع دیتے ہوئے ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ”لاس ویگاس! ہفتے کو ملاقات ہو گی۔“واضح رہے کہ یہ شرمناک میلہ گزشتہ 35برس سے ہر سال منعقد ہوتا آ رہا ہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ اس سال بھی اس میں 50ہزار سے زائد لوگ شریک ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.