عامر خان شاہ رخ کے گھر کھانا ساتھ کیوں لائے؟

4

بالی ووڈ اسٹار عامر خان فلمی کردار کی ضرورت کے مطابق تیزی سے وزن بڑھانے اور گھٹانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایک تقریب کے دوران عامر خان نے انکشاف کیا کہ یہ اتنا آسان نہیں جتنا نظر آتا ہے۔

بالی ووڈ اداکار کا کہنا ہے کہ اُنہیں اپنی ڈائٹ پر بڑی سختی سے عمل کرنا پڑتا ہے، یہاں تک کہ وہ پارٹیز میں اپنا کھانا ساتھ لے جاتے ہیں۔عامر خان نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ ایپل کے سی ای او ٹم کک کے اعزاز میں شاہ رخ خان گھر پر ہونے والی ایک تقریب میں مدعو تھے، اس دوران وہ فلم ’دنگل‘ کے کردار کے لئے وزن گھٹانے کے پروگرام پر سختی سے عمل کررہے تھے، اُنہیں پارٹیز میں کھانے کی بالکل اجازت نہیں تھی۔

مسٹر پرفیکشنسٹ نے کا کہنا تھا کہ اگر آپ اس بارے میں شاہ رخ سے پوچھیں تو وہ آپ کو بہت دلچسپ کہانی سنائیں گے۔شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے مجھ سے کہا بغیر کھانا کھائے نہیں جانا، میں نے اُنہیں یقین دلایا کہ ہاں میں کھانا کھاؤں گا۔انہوں نے کہا کھانا تیار ہے، اس پر میں نے اُن سے کہا کہ میرا اپنا ٹفن بکس ہے،وہ لوگ حیران ہوگئے اور کہا ’’یار ، تم ہمارے گھر آؤ ہو اور اپنا کھانا ساتھ لے کر آئے ہو‘‘عامر خان کا کہنا تھا کہ میں نے اُن سے کہا ’’ اس میں تکلف کی کوئی بات نہیں ہے، میں اپنی ڈائٹ پر عمل کررہا ہوں‘‘بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اس سے پہلے فلم ’’ گجنی‘‘ میں کردار کی ضرورت کے مطابق وزن بڑھایا تھا جبکہ فلم ’’دنگل‘‘ کے لئے کئی کلو گرام وزن کم کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.