وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات

4

ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن اور افغان مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران قومی سلامتی کے امور، اندرونی و بیرونی خطرات، سرحدی صورت حال، بھارت کے جارحانہ رویے اور پاکستان کے موثر جواب پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی ملکی مفاد میں کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے کیوں کہ مستحکم افغانستان خطے کے امن کے لیے ضروری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.