اوبر نے کریم 3.1 ارب ڈالر میں خرید لی

6

اوبر نے اپنی حریف کمپنی کریم کو 3.1 ارب ڈالر میں خرید لیا ہے۔ ایپلی کیشن بیس ٹیکسی سروس کریم کی 2012 میں دبئی میں بنیاد رکھی گئی تھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے کریم نے افریقہ ، مشرق وسطی، جنوبی ایشیا اور مراکو سے ہوتے ہوئے پاکستان بھر میں مقبولیت حاصل کرلی ۔ مختصر سے وقت میں کریم کے دنیا کے 120 شہروں میں 3 کروڑ سے زائد صارف بن گئے۔ اوبر نے آج اعلان کیا ہے کہ کریم اب اوبر کی ملکیت ہو گئی ہے۔ ترجمان کےمطابق دونوں کمپنیوں کی اپلیکیشن آزادانہ طور پر کام کرتی رہیں گی۔ مشرق وسطی میں ٹیکنالوجی کے شعبہ کی یہ سب سے بڑی ڈیل قرار دی جارہی ہے۔ امریکا بیس کمپنی اوبر کے ترجمان کے مطابق 3.1 بلین ڈالرز میں سے 1.4 ارب نقد رقم اور 1.7 ارب ڈالر کنورٹیبل نوٹس کی صورت میں ہوں بے۔ تمام معاملات 2020 کی پہلی سہہ ماہی میں طے پاجائیں گے۔ اس وقت تک دونوں کمپنیاں موجودہ طریقہ سے کام کرتی رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.