”اخلاق باختہ“ انداز میں اپنے گھر کی صفائی کر کے لاکھوں روپے کمانے والی خواتین

4

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) روزگار کے کئی طریقے ہیں لیکن مغربی معاشرے میں کچھ خواتین نے اس کا ایک ایسا شرمناک طریقہ اپنا رکھا ہے کہ سن کر یقین نہ آئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ خواتین انتہائی مختصر لباس میں اپنے گھر کی صفائی کرتی ہیں اور اس کی ویڈیوز بنا کر انٹرنیٹ کے ذریعے لوگوں کو فروخت کرتی ہیں اور پیسے کماتی ہیں۔ روبی ڈے اور روز کیلی انہیں خواتین میں سے ہیں جو اس طریقے سے رقم کما رہی ہیں۔

روبی ڈے نے یوٹیوب پر ایک چینل بنا رکھا ہے جس پر وہ اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتی ہے۔ چینل پر اسے 4لاکھ 37ہزار لوگوں نے سبسکرائب کر رکھا ہے اور اب تک اس کی ویڈیوز کو 8کروڑ 90لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور وہ ان ویڈیوز سے لاکھوں روپے کما چکی ہے۔ روز کیلی پوڈ کاسٹ پر اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتی ہے اور وہاں سے رقم کماتی ہے۔ روبی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”میری ویڈیوز کا مقصد لوگوں کے جنسی جذبات کو ابھارنا نہیں ہوتا، ان ویڈیوز کا مقصد ایک صحت مند طرز زندگی کی ترویج کرنا اور لوگوں کو صفائی کی طرف راغب کرنا ہوتا ہے تاہم مجھے نہیں معلوم کہ لوگ میری ویڈیوز دیکھ کر کیا محسوس کرتے ہیں۔ تاہم کمنٹس سے میں اندازہ لگا سکتی ہوں کہ لوگوں کو میری ویڈیوز بہت پسند آتی ہیں۔“

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.