انڈین ایئر فورس کے حملے میں کوئی پاکستانی فوجی یا شہری شہید نہیں ہوا، بالآخر بھارتی وزیر خارجہ نے 2 مہینے بعد اعتراف کرلیا

11

احمد آباد : بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعتراف کیا ہے کہ انڈین ایئر فورس کی جانب سے پاکستانی حدود میں کی جانے والی در اندازی کے نتیجے میں کوئی پاکستانی فوجی یا شہری شہید نہیں ہوا۔اس سے قبل بھارت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے 350 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے ایک انتخابی جلسے میں تقریر کے دوران کہا تھا کہ کارروائی کے دوران 250 دہشگرد مارے گئے ہیں جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی 300 کے قریب دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کرتے رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے مختلف ممالک کے ملٹری اتاشیوں، غیر ملکی سفیروں اور غیر ملکی صحافیوں کو بالا کوٹ کا دورہ بھی کروایا گیا جہاں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما انتخابی مہم کے دوران بالا کوٹ حملے کو اپنی تشہیر کے لیے بھی استعمال کرتے رہے جب کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ثبوت مانگنے کے باوجود بھارتی افواج اور حکمران کسی قسم کا ثبوت عوام اور میڈیا کے سامنے نہ رکھ سکے۔اب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی بالاکوٹ حملے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالاکوٹ حملے میں کوئی بھی پاکستانی فوجی یا سویلین ہلاک نہیں ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.