ایران امریکا کشیدگی؛ جواد ظریف آج مشاورت کیلیے پاکستان آئیں گے

6

 اسلام آباد:  ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آج  دوروزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی اور بگڑتی صورتحال پر مشاورت کیلیے ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

دونوں ممالک سعودی عرب میں او آئی سی سربراہی اجلاس کے بار ے میں بات چیت کریں گے۔ او آئی سی کا سربراہی اجلاس 30 اور 31 مئی کو سعودی عرب میں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.