مسلم لیگ ن میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، خواجہ سعد رفیق اور میاں جاوید لطیف کی پارٹی پر بھرپور تنقید

5

اسلام آباد : مسلم لیگ ن میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ پارٹی اجلاس کے دوران خواجہ سعد رفیق اور میاں جاوید لطیف نے پارٹی پالیسی پر کڑی تنقید کی۔

مسلم لیگ ن کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی تو پارٹی کے اندر جاری کشمکش بھی کھل کر سامنے آگئی۔ اجلاس کے دوران خواجہ سعد رفیق نے پارٹی پالیسی پر کڑی تنقید کی ، انہوں نے حنیف عباسی اور حمزہ شہباز کے ساتھ اپنائے جانے والے رویے کی مذمت کی اور عہدوں کی بندر بانٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
اجلاس کے دوران میاں جاوید لطیف نے میزبانوں کی قطار میں بیٹھے ارکان کوتنقید کا نشانہ بنایا اور واضح کردیا کہ نواز شریف کے علاوہ کسی کے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.