بی جے پی کے رکن اسمبلی کا خاتون سماجی ورکر پر سرعام بہیمانہ تشدد

13

احمد آباد: بھارت میں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی بلرام تھوانی نے اپنے دفتر کے سامنے دھرنا دینے کے لیے آنے والی خاتون سماجی کارکن پر لاتوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں سماجی کارکن نیتو تیجوانی اپنی جماعت این سی پی کی دیگر خواتین اور مقامی افراد کے ساتھ رکن اسمبلی برام تھوانی کے دفتر کے سامنے پانی کی عدم فراہمی پر دھرنا دینے پہنچی تھیں جس پر رکن اسمبلی نے اپنے غنڈوں کے ہمراہ خاتون پر حملہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلوار قمیص میں ملبوس بی جے پی کے رکن اسمبلی بلرام تھوانی نے خاتون سماجی کارکن پر لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی اور جبراً دھرنا ختم کروا دیا۔

سوشل میڈیا پر شدید احتجاج کے بعد رکن اسمبلی نے نیتو تیجوانی سے معافی مانگی اور جواباً خاتون سماجی کارکن نے رکن اسمبلی کے ہاتھ میں راکھی باندھ کر معاملہ رفع دفع کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.