سرفراز پھر دھوکہ دے گیا، کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت سے شکست

4

مانچسٹر(مانیٹرنگ رپورٹ )ورلڈ کپ کرکٹ کے اہم میچ میں سرفراز دھوکہ دے گیا ۔ بھارت نے بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دے کرفتح حاصل کرلی ۔ بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا ۔ ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں پر 336رنز بنائے ۔ روہت شرما نے 140رنز کی اننگز کھیلی اور   پاکستانی فیلڈرز نے انہیں رن آؤٹ کرنے کے دو چانس مس کیے جو تباہ کن ثابت ہوئے ۔ ایک چانس فخر زمان اور دوسرا شاداب خان نے کیا ۔ روھت شرما کو دو چانس دیئے کوہلی 77اور راہول 57رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عامر نے 3شکار کئے جبکہ حسن علی اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ لی ۔ جواب میں پاکستانی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 35 اوورز میں 6 وکٹوں پر 166 رنز بنائے تھےکہ بارش شروع ہو گئی، کافی انتظار کے بعد جب بارش رکی تو گرین شرٹس کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کامیابی کیلئے 40 اوورز میں 302 رنز کا ہدف دے دیا گیا ۔ پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 212 رنز تک محدود رہی ۔  فخر زمان 62 رنز بنا کر نمایاں رہےجبکہ بابراعظم نے 48 اور عمادوسیم نے 46رنزجوڑے ، سینئر بلے باز حفیظ 9 اور شعیب ملک بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے ۔ بھارت کی جانب سے وجے شنکر،پانڈیا اور کلدیپ یادیو نے دو دو وکٹ حاصل کئے ۔ روہت شرما میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.