سعودی عرب میں عید الفطر آج منائی جارہی ہے

1

ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا وہاں عید الفطر آج منائی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے چاند نظر آنے کے شواہد ملنے کے بعد آج منگل کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں بدھ کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ عید الفطر بدھ کو منانے کا سب سے پہلے اعلان آسٹریلیا میں آسٹریلین نیشنل امام کونسل نے کیا جو کہ ایک ہفتہ پہلے ہوچکا تھا جس کے مطابق آسٹریلیا میں یکم شوال المکرم بدھ کو ہوگی۔

انڈونیشیا میں بھی بدھ کو باضابطہ طور پر عید الفطر کا اعلان کیا گیا ہے اسی طرح جاپان اور ملائیشیا میں بھی بدھ کو عید الفطر کا اعلان ہوچکا ہے۔

بنکاک میں موجود متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے آفیشل بیان میں کہا ہے کہ تھائی لینڈ میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے منگل کو آخری روزہ رکھا جائے اور عید الفطر 5 جون بروز بدھ کو منائی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.