OPPO کا ایسا فون مارکیٹ میں آگیا ، جس کا سب کو انتظار تھا

اوپو نے Reno  سيريز متعارف کرا دی

14

اوپو نے Reno  سيريز متعارف کرا دی

اسمارٹ فون کي دنيا ميں اوپو نے جس مختصر عرصے ميں اپنے مقام بنايا ہے کہ وہ بہترين کوالٹي کي بدولت صارفين کے بھرپوراعتماد کا عکاس ہے۔ اسي کاميابي کے تسلسل ميں اوپو نے Reno  سيريز پاکستان میں متعارف کرا دی ہے ۔ اس سلسلے ميں لانچنگ کي تقريب مري بھوربن کے پرفضا مقام پر ہوئي

۔ سيريز کے دونوں ماڈلز "Reno 10x Zoom”,اور "Reno” جديد ٹیکنالوجی کا شاہکار ہيں ۔ فوٹو گرافی کي شوقين افراد کےليے خصوصي فيچرز متعارف کرائے گئے ہيں ۔۔۔ اس فون کے ہوتے ہوئےکسی بھاری بھرکم DSLR کیمرے کي ضرورت نہیں رہے گی ۔ اوپو کا 10X hybrid zoom صاف فوٹو گرافي کےليے انتہائي آئيڈيل ہے ۔ رينو سيريز Sony 48MP IMC586 sensor سے مزين ہے جو رات کے وقت بھي پيشہ ورانہ فوٹوگرافي کو آسان بناتي ہے ۔ ۔”Reno 10x Zoom” کا   ڈسپلے 6.6 انچ ہے جبکہ "Reno” کا 6.4 انچ ہے ۔

اس سيريز کے فون دو رنگوں ميں دستياب ہيں جو Ocean Grean اور Jet Black ہيں  ۔ طاقتور کارکردگي کے حامل جديد ہارڈ ويئر اور سافٹ وير کي بدولت صارفين ايک نئے تجربے سے روشناس ہوں گے ۔ سٹوريج 8GB+256GB ہے جو فون کي کارکردگي بہتر بنانے ميں اہم کردار ادا کرتي ہے ۔ رينو سيريز کي آواز بھي ايسي ہے کہ يہ پہلے کسي فون ميں دستياب نہيں تھي ۔ اسٹيريو اسپيکرز ، اسٹيريو ساؤنڈ پک اپ کےليے تين مائيکرو فون مختص ہيں ۔۔ رينو سيريز کے دونوں فون 22 جون سے مارکيٹ ميں دستياب ہوگا ۔۔۔

رينو سيرز کي لانچنگ تقريب ميں کمپني کے حکام ، ميڈيا کے نمائندوں ، ڈيلرز اور سياحوں نے شرکت کي ۔

تقريب سے خطاب کرتے ہوئے اوپو کے ڈائريکٹر مارکيٹنگ علي کاکوي نے کہا کہ رينو سيريز اسمارٹ فون کي ترقي کا بہترين نمونہ ہے اور اس فون کے ذريعے صارفين انٹيلي جينٹ کنيکٹويٹي کے دور ميں داخل ہوگئے ہيں ۔

 

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.