ڈی جے محسن عباس اپنی حاملہ بیوی پرتشددکرتارہا،اہلیہ فاطمہ سہیل شواہد کے ساتھ سامنے آگئی

7

 کراچی (سٹوری ٹوڈے)فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ محسن نے انہیں بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

اداکاروگلوکار محسن عباس حیدر فلموں کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں اور اپنی زندگی سے جڑی خوشیاں اور غم اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈپریشن سے گزررہے ہیں۔ تاہم اپنی زندگی کے تمام معاملات لوگوں سے شیئر کرنے والے اداکار محسن عباس کی اہلیہ نے ان کا بالکل منفرد روپ لوگوں کو بتایا ہے جس سے آج تک کوئی واقف نہیں تھا۔

محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے فیس بک پر طویل پوسٹ میں اپنے شوہر کے ظلم کی داستان بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر نے نہ صرف انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ذہنی ٹارچر بھی کیا اوراب وہ یہ ظلم برداشت کرتے کرتے تھک گئی ہیں۔

فاطمہ نے لکھا ’’ظلم برداشت کرنا بھی گناہ ہے‘‘، میں فاطمہ ہوں محسن عباس حیدر کی بیوی۔ 26 نومبر 2018 کو مجھے پتہ چلا کہ میرا شوہر مجھے دھوکا دے رہا ہے اور جب میں نے اس بارے میں اس سے بات کی تو بجائے شرمندہ ہونے کے اس نے مجھے مارنا شروع کردیا۔

فاطمہ نے لکھا محسن نے اس بات کا بھی احساس نہیں کیا کہ میں اس وقت حاملہ تھی اورمجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اس نے میرے بال کھینچے، مجھے فرش پر گرادیا، مجھے لاتیں ماریں اور میرے چہرے پر گھونسے بھی مارے اس کے بعد مجھے دیوار میں دے مارا۔ تاہم میں اپنے گھر والوں کے بجائے اپنی دوست کے ساتھ اسپتال گئی کیونکہ میں بہت پریشان تھی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.