5خواتین اور ایک مرد ،تھائی لینڈ میں شرمناک کام کرتے پکڑے گئے ،کیا سزا ملی ؟جانئے

8

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں ساحل سمندر پر 6برطانوی اور آسٹریلوی سیاحوں نے ایسی شرمناک حرکت کر دی کہ پولیس نے انہیں جرمانہ کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق ان سیاحوں میں 5خواتین اور ایک مرد شامل تھا جو تھائی لینڈ کے علاقے آو ننگ کے ساحل پر سمندر میں برہنہ حالت میں نہا رہے تھے۔ مقامی لوگوں نے انہیں اس شرمناک حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دے دی۔رپورٹ کے مطابق پولیس آفیسرز آئے اور ان سب کو ہانک کر ان کے کپڑوں کی طرف لے گئے اور انہیں لباس پہننے کو کہا۔ جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا اور پولیس سٹیشن لیجا کر انہیں فی کس 13پاﺅنڈ (تقریباً 2500روپے)جرمانہ عائد کر دیا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں پولیس آفیسرز ان پانچ خواتین اور ایک مرد کو برہنہ حالت میں اس طرف لیجا رہے ہوتے ہیں جہاں ان کے لباس پڑے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.