جرمنی، شر پسندوں کا مسجد پر حملہ، قرآنی نسخے شہید کر دیئے

7

جرمنی کے شہر مونسٹر کے قریب واقع منڈن نامی قصبے میں نامعلوم شرپسندوں نے مسجد پر حملہ کر دیا، مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے نقصان پہنچایا اور وہاں موجود قرآن پاک کے نسخوں کو شہید کردیا۔

جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مجرمانہ اور شرپسندانہ ذہنیت کے حامل افراد نے ترک اسلامی انجمن کے زیر انتظام منڈن باروس جامع مسجد پہ حملہ کرنے کے دوران انسانی غلاظت پھیلائی اور مسجد کو نقصان پہنچایا۔ علاقہ پولیس نے اس ضمن میں تحریری رپورٹ ملنے کے بعد تفتیش و تحقیق شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.